- کولمبیا میں آنے والے طاقت ور زلزلے میں ہلاک شدگان کی تعداد 160 سے زائد، امدادی کارروائیاں جاری
کولمبیا میں آنے والے طاقت ور زلزلے میں ہلاک شدگان کی تعداد 160 سے زائد، امدادی کارروائیاں جاری
کولمبیا میں کل پیر کے روز آنے والے اور ریکٹر اسکیل پر 7.4 کی شدت کے زلزلے کے نتیجے میں مصدقہ ہلاکتوں کی تعداد 160 سے زائد ہو گئی ہے۔
امدادی کارکن تباہ شدہ عمارات کے ملبے تلے دبے افراد کو بچانے کی پوری کوششیں کر رہے ہیں۔وینزویلا کے زلزلے میں مصدقہ ہلاکتوں کی تعداد اب تقریباﹰ چھ سو، 50 ہزار افراد لاپتا
ملکی دارالحکومت بوگوٹا سے منگل 11 اگست کو ملنے والی رپورٹوں کے مطابق اس زلزلے نے مغربی کولمبیا کے کافی کی پیداوار کے لیے مشہور علاقے کو سب سے زیادہ متاثر کیا اور امدادی کارکن اور ریسکیو ورکرز اس قدرتی آفت کے ایک روز بعد بہت سی تباہ شدہ عمارات کے ملبے تلے دبے افراد کو بچانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
(جاری ہے)
اس طاقت ور زلزلے کی وجہ سے بے شمار عمارات منہدم ہو گئیں اور گھر تباہ ہو گئے۔ حکام کے مطابق یہ زلزلہ کولمبیا میں گزشتہ کئی عشروں کے دوران آنے والا شدید ترین زلزلہ تھا، جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔
وینزویلا میں زلزلے کے باعث تباہی سے نمٹنے کے لیے بڑے پیمانے پر عالمی تعاون درکار، اقوام متحدہ
فلپائن میں طاقتور زلزلہ، درجنوں افراد ہلاک
متاثرہ علاقے میں حکام کے مطابق کل پیر 10 اگست کی صبح آنے والے اس زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 7.4 ریکارڈ کی گئی اور اس کی وجہ سے انسانی ہلاکتوں کی تعداد عالمی وقت کے مطابق منگل کی صبح اور مقامی وقت کے مطابق پیر اور منگل کے درمیان نصف شب تک کم از کم 164 ہو چکی تھی۔
سب سے زیادہ متاثرہ شہر
ملکی دارالحکومت بوگوٹا سے ملنے والی رپورٹوں کے مطابق زلزلے نے مغربی کولمبیا کے جس علاقے میں سب سے زیادہ تباہی مچائی، وہ کافی کی پیداوار کے لیے مشہور علاقہ ہے۔
سب سے زیادہ متاثرہ شہروں میں پریرا اور کالی قابل ذکر ہیں۔ اس کے علاوہ مانیزالیس کے شہر میں ایک تاریخی کیتھیڈرل کے دو میناروں میں سے ایک مینار بھی جزوی طور پر منہدم ہو گیا۔
یورپی یونین
نے امدادی کارروائیوں میں کولمبیا کو فوری طور پر مدد کی پیشکش کردی ہے۔افغانستان
میں پھر زلزلہ، جھٹکے پاکستان اور بھارت میں بھیافغانستان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد چودہ سو سے متجاوز
کالی کے شہر کی آبادی 2.2 ملین بتائی جاتی ہے اور زلزلے کے باعث مرنے والے 164 افراد میں سے کم از کم 85 اسی شہر میں ہلاک ہوئے۔
اس کے علاوہ پریرا، جو شدید متاثر ہونے والی ریاست ریسارالڈا کا دارالحکومت ہے، میں مصدقہ ہلاکتوں کی تعداد کم از کم بھی 66 بتائی گئی ہے۔
ادارت: امتیاز احمد