پنجاب کا گلگت بلتستان کے طلباء کیلئے 6 کروڑ سے زائد مالیت کی سکالرشپ کا تحفہ
منگل 11 اگست 2026 18:25
(جاری ہے)
گلگت بلتستان کے طلبا کیلئے6 کروڑ روپے سے زائد کی سکالرشپس وزیر اعلی پنجاب کا خصوصی تحفہ ہے۔ گلگت کے نوجوانوں کی فرمائش پر وزیر تعلیم نے جلد لیپ ٹاپ بھجوانے کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سے جی بی کے نوجوانوں کیلئے لیپ ٹاپ کی منظوری لے کر جلد لیپ ٹاپ بھجوائے جائیں گے۔
انہوں نے گلگت کے طلباء کیلئے1000 گوگل کیرئیر سکالرشپ کا بھی اعلان کیا اور کہا کہ گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو ہزاروں ڈالر کے گوگل سرٹیفیکیشن کورسز مفت کروائیں گے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ پنجاب حکومت تعلیم کو صوبائی سیاست کی دیواروں میں قید رکھنے کی حامی نہیں۔ پنجاب کے وسائل اور تعلیمی منصوبے ہر صوبے کے میرٹ پر پورا اترنے والے نوجوانوں کیلئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو صوبوں، علاقوں اور سیاسی وابستگی کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی سیاست نے ملک کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے ہونہار سکالرشپ پروگرام میں ملک کے دیگر صوبوں کے طلبا کیلئے بھی کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ سندھ، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے طلبا پنجاب حکومت کے تعلیمی منصوبوں سے مستفید ہو رہے ہیں، آئندہ چند دنوں میں سکالرشپ کا تحفہ لے کر آزاد کشمیر بھی جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں آج کا پروگرام اس عزم کا عملی ثبوت ہے کہ پنجاب حکومت پاکستان کے ہر خطے کے نوجوانوں کو ترقی کے سفر میں ساتھ لے کر چلنے پر یقین رکھتی ہے۔ رانا سکندر حیات نے کہا کہ جی بی اور دیگر صوبوں کے نوجوانوں کیلئے پنجاب حکومت کا سکالرشپ پروگرام صرف مالی معاونت نہیں بلکہ قومی یکجہتی اور مساوی مواقعوں کی فراہمی کا عملی اعلان ہے۔مزید قومی خبریں
-
سود خوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، ایک ہفتے میں 25 ملزمان گرفتار
-
کراچی؛ سوتیلی بیٹی سے زیادتی کا الزام، ملزم گرفتار
-
پشاور، مرغیوں پرجوا کرنے میں 5ملزمان گرفتار
-
طلال چوہدری کی اپوزیشن کو مذاکرات کی دعوت، حکومت کسی سیاسی جماعت کے سیاسی موقف یا احتجاج کے حق سے انکار نہیں کرتی ، وزیر مملکت برائے داخلہ
-
گورنر فیصل کریم کنڈی سے خیبرپختونخوا کے مائیکرو بائیولوجسٹس، بائیوٹیکنالوجسٹس اور بائیو کیمسٹس کے وفد کی ملاقات
-
سندھ کی تقسیم کرنے اور نئے صوبے بنانے کی باتیں کرنے والوں کو سندھ کے طول و عرض اور حقائق کا کچھ علم نہیں،سعید غنی
-
ندیم افضل چن کی بیرسٹر گوہر علی خان کی والدہ کے انتقال پر تعزیت
-
ستھرا پنجاب مہم،رہائشی علاقوں میں مویشیوں کیخلاف آپریشن کے دوران 20حویلیاںا و باڑے مسمار
-
لاہور میں نصب کردہ 39واٹر فلٹریشن پلانٹس تین سال میں ہی غیر فعال ہونے کا انکشاف
-
گورنر خیبرپختونخوا کا بلوچستان ک میں کامیاب آپریشن پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
-
لاہورمیں ہمسائے نے پڑوسی کی گردن کاٹ کر قتل کر دیا
-
سرگودھامیں لڑکی کو نہر میں غوطے دے کرقتل کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.