سینیٹرز عبدالقادر ،دھنیش کمار، حیدرگیلانی اور فواد چوری کا وزیرداخلہ بلوچستان بلوچستان سے رابطہ،خیریت دریافت کی

اتوار 16 اگست 2026 20:20

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اگست2026ء) چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر ،سینیٹر دھنیش کمار،حیدر گیلانی اور چوہدری فواد نے اتوار کو وزیرداخلہ بلوچستان میر ضیاء لانگو سے رابطہ کرکے انکی خیریت دریافت کی۔ رہنماوںنے مستونگ کے علاقے کنڈ عمرانی میں میر ضیاء اللہ لانگو پر حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی۔

(جاری ہے)

چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار سینیٹر محمد عبدالقادر نے کہا کہ اللہ پاک کا شکر ہے میرضیاء اللہ لانگو حملے میں محفوظ رہے۔سینیٹر دھنیش کمار نے کہا کہ بلوچستان کے بہادر سپوت دہشت گردوں کے سامنے نہیں جھکیں گے، دہشت گرد یاد رکھیں ریاست اور عوام دہشتگردی کے خلاف متحد ہے۔فواد چوہدری نے کہا کہ پولیس کو بہادری اور جرت کا مظاہرہ کرنے اور حملہ ناکام بنانے پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔