Live Updates

qحافظ نعیم کی کال پر بھرپور شرکت کریں گی:میاں رشید منہالہ

ّحکمرانوں اور افسر شاہی کو عیاشیاں ختم اور عوام کو ریلیف دینا ہوگا، صدر کسان بورڈ پنجاب

اتوار 16 اگست 2026 20:40

[لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 اگست2026ء) کسان بورڈ وسطی پنجاب کے صدر میاں رشید منہالہ نے کہا ہے کہ حافظ نعیم نے عام آدمی کے حقوق کیلئے کال دی بھرپور شرکت کریں گے ۔حکمرانوں اور افسر شاہی کو عیاشیاں ختم اور عوام کو ریلیف دینا ہوگا۔جماعت اسلامی کے امیر حافظ نعیم الرحمن کی کال پر پورے پنجاب سے ہزاروں کسان حکومتی ظلم، مہنگائی اور کسان کش پالیسیوں کے خلاف وزیراعلیٰ ہاؤس کے باہر دھرنا دینے کے لیے آئے ہیں۔

دھرنے میں شرکت کے لیے روانہ ہونے سے قبل میڈیا کے نمائندوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے میاں رشید منہالہ کا کہنا تھا کہ پیٹرول، بجلی اور گیس کی قیمتوں میں ہوشربا اضافے نے غریب عوام اور کسانوں کا کچومر نکال دیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کھاد، بیج اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی بے لگام اضافہ کیا گیا ہے، جس سے زراعت کا شعبہ مکمل تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے حکومتی دہہرے معیار پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایک طرف حکومت اور افسر شاہی نے اپنی مراعات اور تنخواہوں میں بے پناہ اضافہ کر رکھا ہے، تو دوسری طرف عوام کا خون نچوڑنے کے لیے ٹیکسوں کی اندھا دھند بھرمار کی جا رہی ہے۔ موٹر سائیکل سوار غریب شہریوں کے اربوں روپے کے ظالمانہ چالان کیے جا رہے ہیں، جبکہ رکشہ والے اتنے کی مزدوری نہیں کرتے جتنے کا چالان ٹارگٹ پور کرنے کے لئے کر دیا جاتا ہے۔

کسانوں کو ان کی فصلوں کی پوری قیمت بھی ادا نہیں کی جا رہی ہے۔ گندم کی مصنوعی قلت پیدا کر کے کئی گنا مہنگی گندم امپورٹ کی جاتی ہے لیکن کسان کو ان کا حق نہیں دیا جاتا۔میاں رشید منہالہ نے عزم ظاہر کیا کہ کسان اپنے جائز حقوق کے حصول کے لیے سڑکوں پر نکل آئے ہیں اور اب وہ اپنا حق لیے بغیر گھر واپس نہیں لوٹیں گے۔ انہوں نے تمام کسانوں اور محنت کش طبقے سے اپیل کی کہ وہ اس احتجاجی تحریک میں بھرپور شرکت کریں
Live پیٹرول کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ سے متعلق تازہ ترین معلومات