مولانا فضل الرحمان نے مشترکہ پارلیمانی کردار کیلئے’متحدہ اپوزیشن‘ بنانے کا اعلان کردیا
اپوزیشن جماعتوں کی جلد اےپی سی بھی بلائیں گے، پیپلزپارٹی شامل نہیں ہوسکتی وہ حکومت میں ہے، سربراہ جے یو آئی (ف)
ثنااللہ ناگرہ
جمعرات 20 اگست 2026
18:46
(جاری ہے)
دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے قومی اسمبلی کے اپوزیشن چیمبر میں نیشنل اسمبلی کے قائد حزب اختلاف محمود خان اچکزئی اور سینیٹ میں اپوزیشن لیڈر علامہ راجہ ناصر عباس سے ملاقات کی۔
ملاقات کے موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے سیکریٹری جنرل سلمان اکرم راجہ، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے سیکریٹری جنرل اسد قیصر، تحریک تحفظ آئین پاکستان کے وائس چیئرمین مصطفی نواز کھوکھر، قومی اسمبلی میں پی ٹی آئی کے چیف وہپ عامر ڈوگر، رکن قومی اسمبلی عادل بازئی اور تحریک تحفظ آئین پاکستان کے ترجمان اخوندزادہ حسین بھی موجود تھے جبکہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، نوید قمر اور ندیم افضل چن موجود تھے۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور پارلیمان میں حزب اختلاف کے قائدین کے درمیان پارلیمانی امور اور ملکی سیاست پر تبادلہ خیال ہوا۔ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پارلیمان میں حزب اختلاف کے قائدین سے درخواست کی کہ وہ پارلیمانی کمیٹیوں میں شامل ہوکر فعال کردار ادا کریں، جس پر اپوزیشن رہنماؤں نے کہا کہ وہ پی ٹی آئی چیئرمین سے مشاورت کے بعد فیصلہ کریں گے۔پاکستان پیپلزپارٹی اور قائدین حزب اختلاف نے پارلیمان میں قانون سازی کے حوالے سے رابطے بڑھانے پر اتفاق کیا۔پیپلز پارٹی کی قیادت نے پارلیمان میں حزب اختلاف کے قائدین سے کہا کہ آپ انتخابات میں شفافیت یقینی بنانے کے لئے انتخابی اصلاحات کے سلسلے میں پارلیمان میں اپنا کردار ادا کریں۔پیپلز پارٹی کی قیادت نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے نتیجے میں عمران خان کی اسپتال منتقلی اور علاج کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک جمہوری روایت ہے۔مزید اہم خبریں
-
چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ملائیشیا کے وزیر داخلہ کی وفد کے ہمراہ ملاقات ، پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان پارلیمانی، سیاسی، اقتصادی، تعلیمی اور دفاعی روابط مزید بڑھانے پر اتفاق
-
سٹیٹ بینک نے مارکیٹ میں 2.85 ٹریلین روپے کی لیکویڈیٹی فراہم کر دی
-
عمران خان شفاء اسپتال لے جانا پڑے گا، ورنہ حکومت کو بھاری قیمت ادا کرنا ہوگی، اسد عمر
-
'عمران خان کا طبی معائنہ شفا ہسپتال کے بجائے پمز میں کرانا عدالت کی توہین،‘ اہل خانہ اور پی ٹی آئی کا دعویٰ
-
اعظم نذیر تارڑ کادہشت گردی کے تمام متاثرین اور شہدا کو خراجِ عقیدت پیش
-
وزیرتجارت سے ڈیجیٹل اتھارٹی کے نمائندوں اور Sky47کی انتظامیہ کی ملاقات، منسلک اداروں کے لیے ڈیجیٹل ایکو سسٹم بارے تبادلہ خیال
-
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کا زیرِ تربیت افسران کے ساتھ پارلیمانی جمہوریت اور آئینی طرزِ حکمرانی پر تبادلہ خیال
-
شہدا کی قربانیاں ہمیشہ ہمارے دلوں میں زندہ رہیں گی، طارق فضل چوہدری
-
بانی پی ٹی آئی کے طبی معائنے اور تشخیصی مراحل کے دوران ان کی ہمشیرہ ساتھ موجود رہیں، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری
-
سپریم کورٹ کے حکم پر من و عن عمل ہوا، سازشی کسی اور چکر میں ہسپتال گیا تھا، ناصر بٹ
-
سپیکر قومی اسمبلی سے ملائیشین وزیر داخلہ کی سربراہی وفد کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور بار ے تبادلہ خیال
-
ْصدر زر داری سے چائنا افریقہ اینڈ ایشیا ٹریڈ اینڈ کوآپریشن پروموشن ایسوسی ایشن کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.