نیشنل سکول آف پبلک پالیسی کے زیر اہتمام 3 روزہ ڈائریکٹرز ٹریننگ پروگرام اختتام پذیر

ہفتہ 22 اگست 2026 22:32

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2026ء) نیشنل سکول آف پبلک پالیسی (این ایس پی پی) میں 3 روزہ ڈائریکٹرز ٹریننگ پروگرام اختتام پذیر ہو گیا۔ترجمان کے مطابق این ایس پی پی کے ادارے ایگزیکٹو ڈویلپمنٹ انسٹیٹیوٹ لاہور اور سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے اشتراک سے 3 روزہ ڈائریکٹرز ٹریننگ پروگرام برائے ریاستی ملکیتی اداروں کا پانچواں کورس منعقد کیا گیا جس میں وزارت صنعت و پیداوار، پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی، پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی،نیسپاک، پاسکو، واپڈا، واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کمپنی ہری پور، پنجاب منرل کمپنی، پنجاب پولیس، یونیورسل سروس فنڈ اسلام آباد، پاکستان کڈنی اینڈ لیور انسٹیٹیوٹ اینڈ ریسرچ سینٹر لاہور اور ایل ڈی اے سمیت وفاقی و صوبائی حکومتوں کے سول افسران اور نجی شعبے کے اعلی عہدیداران نے شرکت کی -پروگرام کا مقصد موثر قیادت کے ذریعے ایس او ایز کی گورننس اور کارکردگی کو بہتر بنانا تھا۔

(جاری ہے)

پروگرام کے ممتاز مہمان مقررین میں سابق کمشنر ایس ای سی پی ،عبدالرحمن وڑائچ ، سابق مشیر وزیراعظم ڈاکٹر عشرت حسین، ملٹری اکاونٹنٹ جنرل، کاشف احمد نور، ریکٹر این ایس پی پی فرحان عزیز خواجہ،ڈاکٹر نوید الہی، ڈائریکٹر آئی بی اے کراچی، ڈاکٹر ارم صبا،ریٹائرڈ وفاقی ایڈیشنل سیکرٹری، محمد انور شیخ، سابق ڈائریکٹر جنرل این آئی پی اے کوئٹہ، معراج اے عارف، ڈین یو ایم ٹی ڈاکٹر کاشف ظفر، کمپنی سیکرٹری سوئی نادرن امتیاز محمود، سابق گورنر ایس بی پی طارق باجوہ اور کمپیٹیشن کمیشن آف پاکستان سے سلمان امین شامل تھے۔

تربیتی پروگرام میں ایس او ایز کے شعبہ میں کارپوریٹ گورننس کے اصول، اصلاحات و قانونی فریم ورک، حکومت کا کردار، ڈائریکٹرز کا انتخاب و کارکردگی کا جائزہ عوامی خدمات، سائبر سیکیورٹی خطرات و تدارکی اقدامات اور ڈیجیٹلائزیشن جیسے اہم موضوعات زیر بحث آئے۔ شرکا نے تربیتی پروگرام گورننس کے شعبہ میں رہنمائی کے لیے اس پروگرام کا قابل تحسین قرار دیا اور تربیتی پروگرام میں بھرپور دلچسپی کا مظاہرہ کیا اور تمام سوال و جواب سیشنز میں حصہ لیا۔ پروگرام کے اختتام پر ریکٹر این ایس پی پی نے ڈین این ڈی آئی کے ہمراہ شرکا میں اسناد بھی تقسیم کیں۔