فریال تالپور کی گڑھی خدا بخش بھٹو آمد، شہداء کے مزارات پر حاضری

شہید بے نظیر بھٹو، ذوالفقار علی بھٹو، نصرت بھٹو، میر مرتضیٰ اور شاہنواز بھٹو کے مزارات پر پھول چڑھائے، فاتحہ خوانی اور ملکی سلامتی و خوشحالی کے لیے دعا

پیر 24 اگست 2026 11:10

لاڑکانہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اگست2026ء) پاکستان پیپلز پارٹی خواتین ونگ کی مرکزی صدر محترمہ فریال تالپور گڑھی خدا بخش بھٹو پہنچیں، جہاں انہوں نے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے مزار پر حاضری دی اور پھول چڑھائے۔محترمہ فریال تالپور نے قائدِ عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو اور مادرِ جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کے مزارات پر بھی حاضری دی، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نے شہید میر مرتضیٰ بھٹو اور شہید شاہنواز بھٹو کے مزارات پر بھی پھول چڑھائے اور شہدائ کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔محترمہ فریال تالپور نے شہداء کی جمہوریت اور ملک کے لیے خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے پاکستان کی سلامتی، خوشحالی، ترقی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا بھی مانگی۔فریال تالپور کی گڑھی خدا بخش آمد کے موقع پر پیپلز پارٹی کے مقامی رہنماؤں اور کارکنوں نے بھی ان کا استقبال کیا۔