Live Updates

کاروبار میں آسانیوں کے لیے شفافیت اور ڈیجیٹلائزیشن یقینی بنائی جارہی ہے،ڈاکٹر کبیر سندھو

قوانین کو بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ اور ریگولیٹری نظام کو جدید بنایا جارہا ہے، چیئرمین ایس ای سی پی

جمعرات 27 اگست 2026 20:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اگست2026ء) سیکوریٹی اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کے چیئرمین ڈاکٹر کبیرہ احمد سدھو نے کہا ہے کہ کاروبار اور تجارت آسان بنانے کے لیے قوانین کو بین الاقوامی معیار کے مطابق اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ کیپٹل مارکیٹ، انشورنس، نان بینکنگ فنانسنگ، اور ڈیٹ مارکیٹ سے متعلق قوانین کو دنیا سے ہم آہنگ کرنے کے لیے سیکوریٹی اینڈ ایکسیچنج کمیشن بڑی مہارات سے شبانہ روز محنت کر رہا ہے۔

کراچی میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کی معارف امریکی کمپنی ’’موبز‘‘ کی افتتاحی تقریب کے حوالے سے اپنے جاری بیان میں چیئرمین ایس ای سی پی کبیر سدھونے کہا ہے کہ نوجوانوں میں ٹیکنالوجی کے میدان میں پیشہ ورانہ صلاحیتں ہیں اور اسی لییحکومت کی کوشش ہے کہ پاکستان میں عالمی سطح پر ٹیکنالوجی کی فراہمی کا ایک اہم علاقائی مرکز بن کر ابھرے۔

(جاری ہے)

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان ایک شفاف، مؤثر اور ٹیکنالوجی سے لیس ریگولیٹری ماحول پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہے تاکہ کاروبار، سرمایہ کاری اور جدت میں معاونت ملے۔ ڈاکٹر کبیر سدھو کا کہنا تھاکہ کارپوریٹ سیکٹر، کیپٹل مارکیٹس، انشورنس نان-بینک فنانشل سروسز اور کارپوریٹ ڈیٹ مارکیٹس کے لیے ریگولیٹری فریم ورکس کو مسلسل آسان اور جدید بنا رہے ہیں۔

موبز کے سی ای او حمد ریاض نے تقریب سے خطاب بتایا کہ موبز آج مائیکروسافٹ کے ساتھ اسپشلسٹ پارٹنرہے۔ موبز آئی ٹی کی 8 اسپشلائزیشن میں عالمی سطح پر خدمات سرانجام دیتاہے۔ موبز خلیجی ملکوں سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قطر، کویت اور عمان میں بھی سروسز فراہم کر رہاہے۔ تقریب میں پاکستان ڈس ایبلڈ فاؤنڈیشن کے چیئرمین شاہد میمن نے سی ایس آر کے تحت موبز کی معذور افراد کے لیے خدمات کو سراہا۔

تقریب سے آئی ٹی ماہرین جہاں آرا اور اظفر حسین نے پاکستان میں نوجوانوں کو جدید آئی ٹی کے شعبیمیں خودمختار کاروبار اور روزگار کے حصول پر روشنی ڈالی۔ سندھ میں معذور افراد کے تحفظ کی اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل غلام فاروق لغاری نے خصوصی افراد کو جدید آئی ٹی سہولیات سے منسلک کرنے کے لیے موبز کی خدمات کو سراہا اور معذور افراد کی معاونت کے لیے موبز کے ساتھ مشترکہ کوششوں کے عزم کا اظہار کیا۔ موبز کے ہیڈ آف ڈیٹا اینڈ اے آئی ڈاکٹر اکبر گردیزی نے موبز کی پاکستان میں بڑھتی سرمایہ پر بریفنگ دی۔ انہوں نے خصوصی اور معذور افراد کے لیے سافٹ ویئر، اے آئی سپورٹ اور دیگر سہولیات کی یقین دہانی بھی کرائی۔
Live سعودی عرب سے متعلق تازہ ترین معلومات