مکہ معاہدہ عالمی طاقت کی بدلتی ہوئی صورتحال کا عکاس ہے، خطے میں سکیورٹی کا نیا فریم ورک قائم کرنیکی صلاحیت رکھتا ہے‘ مقررین
عالمی سطح پر طاقت کا توازن بدل رہا ہے امریکہ کے اثرو رسوخ میں نسبتاًکمی ،روس، چین ،مسلم دنیا کا اثر بڑھ رہا ہے ،علاقائی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے دی یونیورسٹی آف لاہور میں مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ کے اسٹریٹجک اثرات اور اہمیت کا جائزہ لینے کے لیے بین الاقوامی کانفرنس کا انعقاد
جمعرات 3 ستمبر 2026 22:00
(جاری ہے)
تقریب کا بنیادی مقصد مشرقِ وسطی اور جنوبی ایشیا ء کی بدلتی ہوئی جیو پولیٹیکل صورتحال، علاقائی امن، استحکام اور اقتصادی تعاون پر اس تین ملکی تاریخی معاہدے کے اثرات کا احاطہ کرنا تھا۔
چیئرمین بورڈ آف گورنرز دی یونیورسٹی آف لاہوراویس رئوف نے کہا کہ عالمی نظام میں ٹوٹ پھوٹ اور انسانی حقوق کی پامالی کے موجودہ دور میں مکہ دفاعی معاہدے کا قیام خطے کے لیے ایک انتہائی مثبت پیشرفت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ بنیادی طور پر ایک دفاعی معاہدہ ہے جو خطے میں سیکیورٹی کا نیا فریم ورک قائم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ دیگر کئی ممالک نے بھی اس اتحاد میں شمولیت کی خواہش ظاہر کی ہے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال چودھری نے کہا کہ اکیسویں صدی کے بڑے معرکے صرف عسکری قوت سے نہیں بلکہ یونیورسٹیوں، لیبارٹریوں، ٹیکنالوجی سینٹرز، مالیاتی منڈیوں اور کارخانوں میں طے ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس وقت دنیا یک جہتی نظام سے نکل کر کثیر الجہتی نظام کی طرف بڑھ رہی ہے۔ 7 اگست 2026 کو مکہ مکرمہ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان کے درمیان طے پانے والا مکہ معاہدہ عالمی طاقت کی اس بدلتی ہوئی صورتحال کا عکاس ہے، جس کا مقصد جارحیت کے بجائے باہمی تحفظ اور مشترکہ دفاع کو یقینی بنانا ہے۔کانفرنس کے دوسرے سیشن کے سپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا کہ یہ معاہدہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے درمیان یکجہتی اور طاقت کا پیغام ہے جو خطے میں امن کے قیام کا موجب بنے گا۔ انہوں نے علمی و فکری سرگرمیوں کی باقاعدہ میزبانی پر دی یونیورسٹی آف لاہور کی کاوشوں کو بھی سراہا۔سابق وزیر خارجہ میاں خورشید محمود قصوری نے اپنے کلیدی خطاب میں کہا کہ مکہ معاہدہ عالم اسلام اور جدہ، لاہور، کراچی، انقرہ اور استنبول کے عوام کے جذبات کی ترجمانی کرتا ہے، جو پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کی سلامتی و خودمختاری کا ضامن ہے۔سابق قومی سلامتی مشیر لیفٹیننٹ جنرل (ر)ناصر جنجوعہ نے کہا کہ عالمی سطح پر طاقت کا توازن بدل رہا ہے جہاں امریکہ کے اثرو رسوخ میں نسبتاًکمی جبکہ روس، چین اور مسلم دنیا کا اثر بڑھ رہا ہے جس کے لیے علاقائی اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی نے اس معاہدے کو وزیراعظم محمد شہباز شریف اور چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قیادت میں ایک نمایاں سفارتی کامیابی قرار دیاجو مشرقِ وسطی کی جدید اسٹریٹجک ضروریات کے عین مطابق ہے۔ کانفرنس کو دو حصوں میں تقسیم کیا گیا تھا۔ پہلے سیشن کا موضوع ’’درمیانی طاقتیں اور نیا علاقائی سکیورٹیفریم ورک‘‘ تھا جس میں پاکستان کی جغرافیائی اہمیت، روایتی چیلنجز اور اس معاہدے کے ذریعے مشرقِ وسطی سے تعلقات کی استواری پر گفتگو کی گئی۔ جبکہ دوسرے سیشن کا موضوع ’’جیواسٹریٹجک اور معاشی فوائد‘‘تھا جس میں پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب کے درمیان معاشی و تکنیکی تعاون، مشترکہ دفاعی پیداوار اور تجارتی روابط کے فروغ پر مفصل تبادلہ خیال کیا گیا۔ کانفرنس میں لیفٹیننٹ جنرل (ر)سکندر افضل، بریگیڈیئر (ر)نادر میر، بریگیڈیئر (ر)عمران ملک، سینئر صحافی سہیل وڑائچ، چیئرمین علما ء کونسل علامہ طاہر اشرفی، رکن قومی اسمبلی سحر کامران ، فواد چودھری، سینیٹر علی ظفر، ترکیہ کے معروف دانشور پروفیسر ڈاکٹر خلیل طوقار، سابق سفیر اعجاز چودھری اور صدر سپریم کورٹ بار ہارون الرشید سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی کی نمایاں شخصیات نے شرکت کی۔مزید قومی خبریں
-
سانحہ پمز کے ذمہ داروں کیخلاف اگلے 2سے 3دن میں مقدمات درج ہونا شروع ہوں گے، طارق فضل چوہدری
-
راولپنڈی میں بغیر سیفٹی گرِل نالے نے ایک اور معصوم کی زندگی نگل لی
-
مکہ معاہدہ پاکستان، سعودی عرب اور ترکیہ کے تعاون کو اتحادِ امت کی قوت میں تبدیل کر سکتا ہے،طاہر اشرفی
-
انسانیت کی بھلائی کے لئے جو بھی ادارہ کام کرے گا اس کے ساتھ ہوں‘ گورنر پنجاب
-
این سی سی آئی اے کے ساتھ چھاپوں کے دوران 6 لاکھ افراد کے بائیو میٹرک برآمد ہوئے،چیئرمین پی ٹی اے
-
ماں نے دو ماہ کے بچے کو مبینہ طور پر نالے میں پھینک کر قتل کر دیا
-
گورنر خیبرپختونخوا کا شمالی وزیرستان میں 15 خوارج کو ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین
-
گورنر خیبرپختونخوا کا پیپلز ٹریڈرز ونگ کے سابق صدر سکندر اقبال کی والدہ کی وفات پر تعزیت
-
خیبر پختونخوا کے نوجوان انتہائی باصلاحیت ہیں، تعلیم کے ساتھ ساتھ کردار سازی بھی انتہائی ضروری ہے، گورنر فیصل کریم کنڈی
-
پنجاب: دھی رانی پروگرام کے تحت 5 ہزار اجتماعاتی شادیاں
-
مریم نواز شریف کے پنجاب میں انسانوں کیساتھ ساتھ جانوروں کا بھی احساس، چند ماہ میں 34 لاکھ مویشیوں کا علاج، موبائل ہسپتال فلیٹ قائم
-
لاہور: پولیس کے لیے جدید باڈی کیمروں کی پہلی کھیپ موصول
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.