پاک فضائیہ اپنی آپریشنل تیاری کو ہر سطح پر برقرار رکھے ہوئے ہے، ایئر چیف
پیر 7 ستمبر 2026 19:40
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہمارے اسلاف کے کارنامے محض تاریخ کے اوراق کا حصہ نہیں بلکہ ایک زندہ ورثہ ہیں جو موجودہ نسل پر ایک گہری ذمہ داری عائد کرتے ہیں۔
سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ ہمارے شہدا جرات، قربانی اور قومی عزم کی لازوال علامت ہیں۔ ان کی میراث ہمیں یہ یاد دلاتی ہے کہ وطنِ عزیز کا دفاع ایک مقدس امانت ہے، جسے ہم ثابت قدمی اور غیر متزلزل وابستگی کے ساتھ ہمیشہ نبھاتے رہیں گے۔سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ معرکہ حق کے دوران پاک فضائیہ کی شاندار کامیابی اس کی پیشہ ورانہ برتری، جنگی صلاحیت اور اعلی آپریشنل استعداد کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ ائیر چیف نے اس امر پر زور دیا کہ قائدِاعظم محمد علی جناح کے سیکنڈ ٹو نن کے نظریے کی روشنی میں پاک فضائیہ کو عصرِ حاضر کی جنگی حکمتِ عملی اور ٹیکنالوجی میں ہمیشہ صفِ اول میں رہنا ہوگا۔ انہوں نے خلائی، سائبر اور برقی جنگی صلاحیتوں، مصنوعی ذہانت، جدید نوعیت کی خصوصی ٹیکنالوجیز اور مقامی سطح پر دفاعی صلاحیتوں کی ترقی کے ذریعے پاک فضائیہ کو مزید مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔ بعد ازاں سربراہِ پاک فضائیہ نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور پاک فضائیہ کے بہادر شہدا کی یاد میں فاتحہ خوانی کی-مزید اہم خبریں
-
ایف بی آئی پر بڑے سائبر حملے کے الزام میں اردن کا نوعمر نوجوان گرفتار
-
لاہورہائی کورٹ:عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی درخواست سماعت کے لیے مقرر ہوگئی
-
حکومت نے مذاکرات کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑی‘ کسی کی وفاداری مشکوک نہیں، ہم سب پاکستانی ہیں. مولانا فضل الرحمان
-
عمران خان نے کوئی جرم نہیں کیا، وہ جیل میں اس لیے ہے کہ طاقتور قوتوں کو ’’ایبسلوٹلی ناٹ‘‘ کہا، سہیل آفریدی
-
حکومت اور اپوزیشن غیرمشروط مذاکرات شروع کرکے امن و استحکام کو ایک موقع دیں، خواجہ سعد رفیق
-
خیبرپختونخوا میں کارکنان اور پولیس میں تصادم نہیں ہوگا لیکن سیاسی رہنماؤں کی گرفتاریاں ضرور ہوں گی، شیر افضل خان مروت
-
ایران اورامریکہ کے درمیان ثالثی کی کوششیں بدستورجاری ہیں.قطر
-
لانگ مارچ ایسا نہیں کہ کوئی بہت بڑا سیلاب آگیا ہے اوراسے کنٹرول نہیں کیا جاسکتا.راجہ ناصر عباس
-
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی عدم موجودگی کے باعث خیبر پختونخوا میں سرکاری امور اور فیصلہ سازی متاثر ہونے لگی
-
ایسٹ ویسٹ پائپ لائن سے یومیہ 58 لاکھ بیرل تیل کی پمپنگ بحال کردی ہے.سعودی وزیر توانائی
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی لگائی گئی تو تحریک انصاف اسمبلیوں سے مستعفی ہو جائے گی. جنید اکبرخان
-
مذاکرات کے دوران ہم نے ایک بار بھی لانگ مارچ ملتوی کرنے کا نہیں کہا.طارق فضل چوہدری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.