حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنماں کے وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ

جمعرات 10 ستمبر 2026 16:14

حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی رہنماں کے وارنٹس پر عملدرآمد تیز ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 ستمبر2026ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر کی گرفتاری کے بعد مختلف مقدمات میں مطلوب پی ٹی آئی رہنماں کے پہلے سے جاری وارنٹس پر عملدرآمد تیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق نومبر 2024 کے ڈی چوک احتجاج سمیت مختلف مقدمات میں عدالتی وارنٹس کا سامنا کرنے والے پی ٹی آئی رہنمائوں کی گرفتاریوں کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق جنید اکبر اور عبدالغنی کے خلاف ڈی چوک احتجاج سے متعلق مقدمات میں پہلے سے جاری وارنٹس پر عملدرآمد کیا جائے گا جبکہ شبلی فراز، مراد سعید اور حماد اظہر کے خلاف جوڈیشل کمپلیکس مقدمات میں جاری عدالتی وارنٹس بھی زیرِ عمل لائے جائیں گے۔زرتاج گل، عامر مسعود مغل، ڈاکٹر امجد علی اور مینا خان آفریدی بھی مختلف اسلام آباد مقدمات میں مطلوب رہنماں میں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق علی امین گنڈاپور اور عمر تنویر بٹ کے خلاف فیض آباد احتجاج مقدمے میں جاری قانونی کارروائی بھی آگے بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رہنماں کی ممکنہ گرفتاریاں پہلے سے درج ایف آئی آرز اور ماضی میں جاری عدالتی وارنٹس کی بنیاد پر ہوں گی۔ اسلام آباد پولیس کو مختلف تھانوں میں درج مقدمات میں مطلوب پی ٹی آئی رہنماں کے عدالتی وارنٹس پر قانون کے مطابق عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔