ہم پاکستان کو توڑنے نہیں جوڑنے کی بات کررہے،نئے انتظامی یونٹس سے کوئی قتل و غارت نہ ہوگی، مصطفیٰ کمال
ہفتہ 19 ستمبر 2026 18:00
(جاری ہے)
مصطفیٰ کمال نے سندھ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کراچی کے نوجوانوں کو سرکاری ملازمتیں نہیں دی جاتیں، حتیٰ کہ ان کے بقول 18 سالہ دور حکومت میں ایک چپڑاسی کی نوکری تک نہیں دی گئی۔
انہوں نے کوٹا سسٹم کے حوالے سے بھی تحفظات کا اظہار کیا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ کراچی میں نوجوانوں کو مختلف واقعات میں جان سے ہاتھ دھونا پڑتے ہیں، کہیں ٹریفک حادثات میں لوگ مارے جاتے ہیں اور کہیں معمولی رقم یا موبائل فون چھیننے کے دوران انہیں گولی مار دی جاتی ہے۔ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کو پینے کا پانی، بہتر سڑکیں اور بنیادی شہری سہولتیں میسر نہیں، شہر کو کھود کر رکھ دیا گیا ہے جبکہ مختلف سرکاری محکموں میں رشوت کا مسئلہ موجود ہے اور کاروباری افراد سے بھی رشوت طلب کی جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر ان مسائل کی وجہ سے فساد ہونا ہوتا تو اب تک ہوچکا ہوتا۔ ان کے بقول، سندھ کے مختلف علاقوں میں صحت عامہ کے مسائل اور بچوں میں ایڈز پھیلنے کے واقعات بھی سامنے آئے لیکن اس پر بھی کوئی ایسا فساد نہیں ہوا۔مصطفیٰ کمال نے کہا کہ کراچی میں سیوریج کے مسائل، بجلی اور گیس کی عدم فراہمی، سڑکوں کی خراب صورتحال اور پینے کے پانی کی قلت جیسے مسائل موجود ہیں، جبکہ کے فور منصوبہ بھی طویل عرصے سے مکمل نہیں ہوسکا۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ ماضی میں سیاسی مفادات کے لیے سندھیوں کو مہاجروں، مہاجروں کو پختونوں، بلوچوں کو پختونوں اور لیاری والوں کو رنچھوڑ لائن کے رہائشیوں سے لڑانے کی سیاست کی گئی، جس کے نتیجے میں شہری اپنے بنیادی مسائل، روزگار، تعلیم اور صحت کی سہولتوں سے متعلق مطالبات بھول گئے۔ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کو آپس میں لڑوا کر سیاست کی جاتی رہی، تاکہ لوگوں کو اپنی جان و مال کی فکر لاحق رہے اور وہ پانی، نوکری، دوا اور اسکول جیسے بنیادی مسائل بھول جائیں۔مصطفیٰ کمال نے واضح کیا کہ نئے انتظامی یونٹس کی بات کسی قوم یا زبان کے خلاف نہیں بلکہ انتظامی معاملات بہتر بنانے کے لیے کی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک کو ایسے انتظامی یونٹس کی ضرورت ہے جو عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرسکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اگر قوم کو ضرورت پڑی تو وہ اور ان کے ساتھی ہر وقت اور ہر جگہ قربانیاں دینے کے لیے تیار ہیں۔مزید قومی خبریں
-
ڈرون کیمروں سے پتنگ بازی کے خلاف کارروائی، 13 ملزمان گرفتار
-
ڈرون کیمروں کی مدد سے سول لائنز میں پتنگ بازی کیخلاف کریک ڈائون، 13ملزمان گرفتار
-
ٹی او آرز پر عمل نہ کرنے والے ایمیننس سکولوں کا لائسنس کینسل کر دیا جائے گا‘وزیرتعلیم
-
اورنگی میں جعلی سرکاری دستاویزات بنانے والا نیٹ ورک بے نقاب، 7 ملزمان گرفتار
-
ْکسی کو سنے بغیر اسکا سیلز ٹیکس نمبر بند کرنا آئین کی سنگین خلاف ورزی ہے‘ لاہورہائیکورٹ
-
شوہر نوٹس نہ دے تو بھی بیوی یونین کونسل کو طلاق کی اطلاع دے سکتی ہے‘ لاہورہائیکورٹ
-
خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے بڑھتے واقعات کے باوجود صوبائی حکومت کی ترجیحات عوام کے تحفظ کے بجائے سیاسی سرگرمیاں دکھائی دیتی ہیں،دانیال چوہدری
-
گورنر خیبرپختونخوا سے فلاح آرگنائزیشن کے چیئرمین لیاقت علی کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے ہر ضلع میں پارکس اینڈ ہارٹی کلچر اتھارٹیز قائم کرنے کی منظوری دے دی
-
گورنرخیبرپختونخوا کا جمرود میں دو پولیس اہلکاروں کی شہادت پر افسوس کا اظہار
-
سہیل آفریدی کا شارٹ مارچ دہشتگرد تنظیموں کے حق میں ہے‘ عظمیٰ بخاری
-
اوکاڑہ ، 200 روپے کے تنازع پر سعودیہ پلٹ نوجوان قتل، مقدمہ درج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2026, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.