Live Updates

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 81واں اجلاس، تنازعات اور مصنوعی ذہانت پر عالمی رہنمائوں کی توجہ مرکوز ہوگی

پیر 21 ستمبر 2026 18:46

نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 ستمبر2026ء) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 81ویں اجلاس میں تنازعات اور مصنوعی ذہانت پر عالمی رہنمائوں کی توجہ مرکوز ہوگی۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 81واں اجلاس ایسے وقت میں شروع ہو رہا ہے جب دنیا کو غزہ، یوکرین، ایران، سوڈان سمیت مختلف تنازعات، موسمیاتی تبدیلی، عالمی عدم مساوات اور مصنوعی ذہانت کے بڑھتے ہوئے اثرات جیسے اہم چیلنجز کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران پاکستان پرامن تنازعات کے حل، مکالمے اور سفارت کاری کے فروغ پر زور دے گا۔اقوام متحدہ کے ہیڈکوارٹرز کے اطراف سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جبکہ 130 سے زائد سربراہان مملکت و حکومت اعلی سطحی مباحثے میں شرکت کریں گے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف 25 ستمبر کو 193 رکنی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔اجلاس کی صدارت بنگلہ دیش کے اعلی سفارتکار خلیل الرحمان کر رہے ہیں اور اس کا موضوع اعتماد کی بحالی، تبدیلی کا نظم: سب کے لیے قابلِ عمل اقوام متحدہ ہے۔ جنرل اسمبلی کا اعلی سطحی ہفتہ 22 سے 28 ستمبر تک جاری رہے گا۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات