Live Updates

ٹرمپ ایسی دلدل میں پھنس گئے جہاں مذاکرات کر سکتے ہیں نہ جنگ: محسن رضائی

/ امریکا نے فوجی جنگ میں بے بسی کے باعث فضائی ناکہ بندی کا سہارا لیا، آذر بائیجان کے نائب وزیر اعظم سے گفتگو

بدھ 30 ستمبر 2026 18:02

Y باکو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 30 ستمبر2026ء) ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری محسن رضائی نے کہا ہے کہ ٹرمپ ایسی دلدل میں پھنس گئے جہاں مذاکرات کر سکتے ہیں نہ جنگ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری نے آذربائیجان کے نائب وزیراعظم سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا ایران نے امریکا کو اپنی شرائط سے آگاہ کر دیا، تاہم ٹرمپ فیصلہ کرنے سے قاصر ہیں۔محسن رضائی نے کہا کہ امریکی صدر ایسی دلدل میں پھنس گئے ہیں جہاں نہ مذاکرات کر سکتے ہیں نہ جنگ، امریکا نے فوجی جنگ میں بے بسی کے باعث فضائی ناکہ بندی کا سہارا لیا۔

Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات