Live Updates

امریکا ایران مذاکرات میں تعطل، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں مستحکم

بدھ 30 ستمبر 2026 20:36

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 ستمبر2026ء) عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتیں بدھ کو بڑی حد تک مستحکم رہیں، تاہم امریکا اور ایران کے درمیان جنگ کے خاتمے کے لیے جاری مذاکرات میں تعطل نے قیمتوں میں ممکنہ کمی کو محدود رکھا۔ دوسری جانب مشرقِ وسطی سے خام تیل کی سپلائی میں بحالی کے باوجود ایندھن کی محدود دستیابی نے قیمتوں کو سہارا دیا۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کے مطابق برینٹ خام تیل کے نومبر کے معاہدے کی قیمت 16 سینٹ یعنی 0.2 فیصد کمی کے بعد 102.43 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ یہ قیمت پاکستانی وقت کے مطابق تقریبا دوپہر ایک بج کر 11 منٹ پر ریکارڈ کی گئی۔برینٹ کے زیادہ فعال دسمبر کے معاہدے کی قیمت بھی 18 سینٹ کمی کے بعد 95.98 ڈالر فی بیرل رہی، جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 2 سینٹ اضافے کے ساتھ 89.40 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔ تیل کی قیمتوں کو ایک طرف مشرقِ وسطی میں خام تیل کی سپلائی بحال ہونے سے دبا کا سامنا ہے، لیکن دوسری جانب خطے میں جاری جنگ اور امریکا ایران مذاکرات میں تعطل کے باعث مارکیٹ میں غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔
Live ایران امریکا کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات