کے پی حکومت کے انسداد دہشتگردی تعاون کے ڈرافٹ پر دستخط سے انکار سے مذاکرات ناکام ہوئے،شیری رحمان

اتوار 4 اکتوبر 2026 18:35

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2026ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما شیری رحمان نے کہا ہے کہ دو دن سے ایڑی چوٹی کا زور لگایا کہ ملک کو انتشار سے بچایا جائے، ہم مستقبل مزاجی سے ہر شق پر بات کرتے رہے ہیں، ان کے خدشات سنے ہیں، اپنی لیڈر شپ سے بات کی ہے، چار مرتبہ ڈرافٹ تبدیل کیا گیا ہے تاہم دہشت گردی کے حوالے سے کوئی سمجھوتہ نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو شیری رحمان نے کہا کہ کے پی حکومت کے انسداد دہشت گردی تعاون کے ڈرافٹ پر دستخط سے انکار سے مذاکرات ناکام ہوئے،بار بار کہا کے پی حکومت اور پی ٹی آئی کی سینئر قیادت مذاکرات میں شامل ہو، وزیراعلی سہیل آفریدی یا کابینہ کا کوئی نمائندہ مذاکرات میں نہیں آیا۔انہوںنے کہاکہ رات ساڑھے آٹھ بجے تک تقریباً تمام معاملات طے ہوچکے تھے، ساڑھے آٹھ کے بعد پشاور حکومت نے نئی شرائط رکھنا شروع کیں، 25سالہ پارلیمانی زندگی میں ایسا موقع ضائع ہوتے نہیں دیکھا، اتوار کی صبح تک مذاکرات ختم نہیں کیے، دروازے کھلے رکھے، دوسری جانب سے مذاکرات میں واپس نہ آنے پر عمل ختم ہوا۔