سوات سے تعلق رکھنے والے ایک اور حلقہ پی کے 86پر مسلم لیگ ن کے ایم پی اے قیموس خان نااہل، حلقہ پی 86پر دوبارہ انتخابات کرانے کا اعلان

جمعہ 10 جنوری 2014 02:54

سوات(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10جنوری۔2013ء)سوات سے تعلق رکھنے والے ایک اور حلقہ پی کے 86پر مسلم لیگ ن کے ایم پی اے قیموس خان کو الیکشن کمیشن کے پشاور ٹریبونل نے دھاندلی اور جعلی ڈگری ثابت ہونے پر اُن کو نااہل قرار دے کر حلقہ پی 86پر دوبارہ انتخابات کرانے کا اعلان کردیا،اس حلقہ پر مسلم لیگ ن کے اُمیدوار قیموس خان اور جے یو آئی ف کے اُمیدوار علی شاہ ایڈوکیٹ کے مابین سخت مقابلے کے بعد قیموس خان نے مدمقابل علی شاہ کو 342ووٹ سے ہرایا تھا اُن کے کامیابی کے خلاف جے یوآئی ف کے اُمیدوار علی شا ہ او ر اے این پی کے ڈاکٹر حیدر علی نے الیکشن ٹریبونل میں دھاندلی اور جعلی ڈگری کا کیس دائر کیا تھا ،فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جاؤنگا ،سابق ایم پی اے قیموس خان تفصیلات کے مطابق الیکشن ٹریبونل کے جج شاہ جی رحمن نے سوات کے حلقہ پی کے 86میں مئی 2013ءء کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن کے اُمیدوار قیموس خان کے ڈگری اور اُن پر انتخابات کے دوران دھاندلی ثابت ہونے پرنااہل قراردیدیا قیموس خان نے جے یوآئی ف کے اُمیدوار علی شاہ کو 10226ووٹ کے مقابلے میں 10568ووٹ لیکر ہرایا تھا اس حلقے سے اے این پی کے اُمیدوار ڈاکٹر حیدر علی نے 9936ووٹ لیکر تیسری پوزیشن حاصل کرلی تھی اس حلقے میں الیکشن ٹریبونل نے دوبارہ انتخابات کرانے کا اعلان کیاہے ادھر الیکشن ٹریبونل کے اس فیصلے کے بعد جے یوآئی ف اور اے این پی کے اُمیدواروں اور کارکنوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے سابق ایم پی ا ے قیموس خان فیصلے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ جاؤنگا ہمار ا کیس جائز ہے اور ہمیں سپریم کورٹ پر پورا یقین ہے کہ ہمیں انصاف ملے۔