امریکا اور بھارت کے درمیان سفارتی تنازع شدت اختیار کر گیا، امریکی وزیر توانائی نے بھی دورہ بھارت ملتوی کردیا

جمعہ 10 جنوری 2014 02:55

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔10جنوری۔2013ء)امریکا اور بھارت کے درمیان سفارتی تنازع مزید شدت اختیار کر گیا، امریکی وزیر توانائی ارنسٹ مونیز نے بھارت کا طے شدہ دورہ ملتوی کردیا۔

(جاری ہے)

امریکی توانائی ڈپارٹمنٹ کے اہلکار کے مطابق وزیر توانائی ارنسٹ مونز کو اگلے ہفتے سے بھارت کا دورہ کرنا تھا، ان کے دورے سے متعلق نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا، اس دورے کے ملتوی ہونے کو بھارت امریکا تعلقات میں حالیہ کشیدگی میں امریکا کا سخت ترین ردعمل قرار دیا جا رہا ہے، نیویارک میں پچھلے ماہ بھارتی نائب قونصلر دیویانی کھوبرا گاڑے کو اپنے گھریلو ملازم کے لیے غلط دستاویزات اور غلط بیانی کے ذریعے ویزا حاصل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا جس کے بعد دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کشیدہ ہیں

متعلقہ عنوان :