جاپانی فٹبال شائقین نے اسٹیڈیمز میں بے پناہ گندگی صاف کرکے نئی روایت قائم کردی ،فٹبال شائقین میچز کے دوران ہنگامہ آرائی اور گندگی پھیلانے کے لئے بدنام ہیں مگر جاپانی شائقین نے اپنی ٹیم کے میچ کے بعد پورا سٹیڈیم صاف کردیا

بدھ 18 جون 2014 07:36

ریسائف(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جون۔2014ء) فٹ بال کے شائقین میچز کے دوران اور اس کے بعد ہنگامہ آرائی کے لیے بدنام ہیں،وہ اسٹیڈیمز میں بے پناہ گندگی بھی پھیلاتے ہیں لیکن جاپانی فٹ بال ٹیم کے پرستاروں نے ورلڈ کپ میں آئیوری کوسٹ کے خلاف میچ میں شکست کے بعد ہاتھوں میں بڑے بڑے بیگ تھام لیے نشستوں کے درمیان موجود کچرا بھر کر پورا اسٹیڈیم صاف کردیا۔

(جاری ہے)

یہ پہلا موقع نہیں جب جاپانیوں نے اسٹیڈیم کی صفائی کی ہو۔ اس قسم کے نظارے جاپان میں میچ کے اختتام پر عام دیکھنے کو ملتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :