بھارت نے دوسرے ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیش کو 47رنز سے شکست دیکر سیریز میں2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی ،پورے میچ میں باؤلروں نے راج کیا ، بارش سے متاثرہ میچ میں پوری بھارتی ٹیم 105رنز پر آؤٹ ہوگئی ،بنگلہ دیش کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے تسکین احمد نے 5بھارتی سورماؤں کو پویلین پہنچا دیا ،105رنز کے جواب میں پوری بنگال ٹیم 58رنز پر پویلین لوٹ گئی ، سٹیورٹ بینی اور شرما کی عمدہ باؤلنگ انہوں نے بالترتیب 6اور 4وکٹیں حاصل کیں ، شاندار پرفارمنس پر سٹیورٹ بینی میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے

بدھ 18 جون 2014 07:35

ڈھاکہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جون۔2014ء) بنگلہ دیش میں جاری تین ون ڈے میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں بھارت نے کم سکور کا ہدف دیکر بھی میچ47رنز سے جیت لیا ، بھارت کے 105رنز کے جواب میں پوری بنگال ٹیم 58رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی ، دونوں جانب سے عمدہ باؤلنگ کا مظاہرہ ،بھارت کی جانب سے سٹیورٹ بینی نے چھ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور میچ کے بہترین کھلاڑی قرار دیئے گئے ۔

دوسرے ایک روزہ میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو بظاہر اس کیلئے بہترین ثابت ہوا اور پوری بھارتی کرکٹ ٹیم 105 رنز پر ڈھیرہوگئی۔ بنگلہ دیشی فاسٹ بالرتسکین احمد نے ڈیبیومیچ میں پانچ بیٹسمینوں کوٹھکانے لگایا جبکہ شکیب الحسن نے ایک وکٹ حاصل کی ۔ڈھاکہ میں بارش سے متاثرہ دوسر ے ون ڈ ے میں بھارتی سورما صرف 25اوورز ہی بیٹنگ کرسکے اور105ہمت ہارگئے،

یہ بھارت کا بنگلہ دیش کیخلاف ون ڈ ے میں کم ترین اسکورہے، بھارتی بیٹنگ لائن کی تباہی کے ذمہ دار اپنا پہلا میچ کھیلنے وا لے فاسٹ بالرتسکین احمد تھے جنہوں نے اٹھائیس رنزکے عوض پانچ بیٹسمینوں کوشکارکیا۔

(جاری ہے)

تسکین ڈیبیوپرپانچ یا اس سے زائد وکٹیں حاصل کرنیوالے دنیا کے آٹھویں بالربن گئے۔ بھارت کے 7بیٹسمین ڈبل فیگرزتک بھی نہ پہنچ سکے، کپتان سریش رائنا27 اورروبن اتھاپا 14بناکرنمایاں رہے۔ 105رنز کا ہدف بظاہر آسان معلوم ہورہا تھا مگر بھارتی باؤلرز نے بنگال ٹیم 17.4اوور میں 58رنز آل آؤٹ پر پویلین لوٹا دیا سٹیورٹ بینی نے شاندار باؤلنگ کرتے ہوئے 6کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ شرما نے 4وکٹیں حاصل کیں بنگلہ دیش کی جانب سے میتھون علی 26، کپتان مشفیق الرحیم 11رنز بنا کر نمایاں رہے باقی کوئی بنگالی کھلاڑی ڈبل فیگر کراس نہ کرسکا ۔ عمدہ باؤلنگ پر سٹیورٹ بنی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا بھارت کو تین میچوں کی سیریز میں 2-0کی فیصلہ کن برتری حاصل ہوگئی

متعلقہ عنوان :