دنیا بھر میں فٹبال فیور عروج پر : پاکستانی کرکٹرز بھی فٹبال میچوں کا لطف اٹھا رہے ہیں ،شاہد آفریدی نے ورلڈ کپ فٹبال جیتنے کیلئے پرتگال کو فیورٹ قرار دیدیا ،میانداد نے برازیل کو پسندید ہ ٹیم قرار دیدیا ،ہمیشہ پرتگال کا مداح رہا ہوں اس کے تمام میچز دیکھتا ہوں ، شاہد آفریدی ،بچپن سے فٹبال کھیلتا تھا ،برازیل کا ہمیشہ سے مداح رہا ہوں ، میسی دور جدید میں جادوگر ہے ، جاوید میانداد

بدھ 18 جون 2014 07:33

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جون۔2014ء)دنیا بھر میں فٹ بال فیور عروج پر ہے۔دنیا کے اس مقبول کھیل کے سنسنی خیز مقابلوں کو دیکھنے کے کے لئے جہاں کروڑں شائقین اس کے سحر میں مبتلا ہیں۔وہیں پاکستانی کرکٹرز بھی رات کو جاگ کر فٹ بال میچوں کا لطف اٹھا رہے ہیں۔مشہور کھلاڑی شاہد آفریدی نے ورلڈ کپ جیتنے کے لئے پرتگال کو فیورٹ قرار دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ پرتگال کا مداح رہا ہوں اور ان کے تمام میچ دیکھتا ہوں۔عظیم جاوید میاں داد کی پسندیدہ ٹیم برازیل ہے۔شاہد آفریدی کہتے ہیں کہ مصروفیات کی وجہ سے کچھ میچ مس کئے ہیں لیکن فٹ بال کو فالو کررہاہوں۔تاہم میری پسندیدہ ٹیم پرتگا ل ہے۔یورپ کی اس ٹیم کے ساتھ میری تمام تر نیک خواہشات ہیں۔

سابق کرکٹ کپتان جاوید میاں داد کا کہنا ہے کہ میں خود بچپن سے فٹ بال کھیلتا تھا۔

(جاری ہے)

کے ایم سی اسٹیڈیم میں اپنے بڑے بھائی بشیر میاں داد کے ساتھ فٹ بال کھیلنے جاتا تھا۔انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح میری فیورٹ ٹیم برازیل ہے۔حالانکہ ان کے پاس ماضی کی طرح کوالٹی کھلاڑی نہیں ہیں۔ آج کھلاڑی شارٹ پاسسز پر انحصار کرتے ہیں۔جاوید میاں داد نے ارجنٹائن کے میسی کو دور جدید میں اپنا پسندیدہ فٹ بالر قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ میسی جادوگر ہے۔اس کو ایکشن میں دیکھنے کا مزہ ہی ہے۔

متعلقہ عنوان :