وزیراعظم نواز شریف کا وزیر اعلی پنجاب کو فون، ماڈل ٹاؤن واقعہ پر فوری رپورٹ طلب کرلی ، کارکنان پر تشدد کے واقعات افسوس کن اور حیران کن ہیں ،نواز شریف

بدھ 18 جون 2014 07:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جون۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ماڈل ٹاؤن واقعہ پر شہباز شریف سے فوری رپورٹ طلب کرلی ۔ تفصیلات کے مطابق منگل کے روز قازقستان کے دو روزہ دورہ پر پہنچے تو انہیں ماڈل ٹاؤن کے بارے میں آگاہ کیا گیا جس پر نواز شریف نے فوری طور پر شہباز شریف سے واقعہ کے بارے میں ٹیلی فون پر آگاہی حاصل کی اور کہا کہ کارکنان پر تشدد کے واقعات افسوس کن اور حیران کن ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ واقعے میں فائرنگ کرنے والوں کا تعین کرکے جلد از جلد فوری رپورٹ پیش کی جائے ۔