وزیر اعلیٰ پرویز خٹک کی ملک میں توانائی بحران کے پیش نظر صوبے میں بجلی کے استعمال میں کفایت شعاری کی ہدایت

بدھ 18 جون 2014 07:51

پشاور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جون۔2014ء)خیبرپختونخواکے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے ملک میں توانائی بحران کے پیش نظر صوبے میں بجلی کے استعمال میں کفایت شعاری کی ہدایت کی ہے جس کے تحت سرکاری دفاتر میں ائرکنڈیشن 11بجے دن سے پہلے آن نہیں کئے جائیں گے دفاتر اور سٹریٹ لائٹس میں روشنی کیلئے انرجی سیور اور بلب کم سے کم آن کئے جائیں گے جبکہ دفتری ضرورت نہ ہونے یا بلا ضرورت بجلی کے استعمال کی ممانعت ہو گی۔