سری لنکا اور پاکستان کے درمیان رواں سال مختصر کرکٹ سیریز کا امکان ختم ہوگیا ہے ، نجم سیٹھی

بدھ 18 جون 2014 07:33

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جون۔2014ء) سری لنکا اور پاکستان کے درمیان رواں سال مختصر کرکٹ سیریز کا امکان ختم ہوگیا، نجم سیٹھی کہتے ہیں ایئرپورٹ حملے کے بعد گراوٴنڈ آباد کرنے کی کوششوں کو دھچکا لگا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ سری لنکن ٹیم کے پاکستان آنے کے امکانات ختم ہوگئے ہیں، اب ملکی گراوٴنڈ آباد نہیں ہوسکیں گے۔انہوں نے کہا کہ آئرلینڈ نے ستمبر میں پاکستان آنا تھا لیکن اس نے بھی کراچی ایئر پورٹ حملے کے بعد معذرت کرلی جبکہ سری لنکن بورڈ بھی حملے کے بعد ٹیم پاکستان بھیجنے پر تیار نہیں ہے۔