جکارتہ،لینڈسلائیڈنگ سے6 افراد ہلاک ہوگئے

بدھ 18 جون 2014 07:58

جکارتہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔18جون۔2014ء)انڈونیشیاء میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث6افراد ہلاک اور تین لاپتہ ہوگئے۔ملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ کے ترجمان سٹوپروونگ روہر نے بتایاکہ یہ واقعہ مغربی جاوا کے ضلع بوگر کے گاؤں لیکارونگی میں پیش آیا جہاں ایک مٹی کا تودہ گرنے سے 5 مکانات اس کے نتیجے میں دب گئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ ریسکیو اہلکاروں کا اب تک پانچ لاشیں ملی ہیں جبکہ تین افراد تاحال لاپتہ ہیں جنہیں ملبے سے نکالنے کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :