جرمنی میں جاسوسی کا مزید ایک نیا کیس سامنے آگیا

جمعرات 10 جولائی 2014 07:09

برلن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9جولائی۔2014ء)جرمن ادارے دارالحکومت برلن میں مزید ایک مبینہ امریکی جاسوس سے متعلق تحقیات جاری رکھے ہوئے ہیں۔ وفاقی پراسیکیوٹر نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سلسلے میں ایک گھر اور ایک دفتر کی تلاشی لی گئی ہے۔ تاہم ابھی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

(جاری ہے)

وزارتِ دفاع نے اس امر کی تصدیق کر دی ہے کہ وہ اس جاسوسی کا ہدف بنی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ جاسوسی کی ان سرگرمیوں سے متاثر ہونے والوں میں اس وزارت کے ساتھ ساتھ غالباً جرمن فوج یا ملٹری انٹیلیجنس سروس ایم اے ڈی بھی شامل ہے۔ گزشتہ ہفتے بھی جرمنی کی وفاقی انٹیلی جنس سروس (BND) کے ایک ملازم کو امریکی خفیہ ایجنسی سی آئی اے کے لیے کام کرنے کے شْبے میں گرفتار کر لیا گیا تھا۔

متعلقہ عنوان :