وزیراعظم نواز شریف (آج) ایک روزہ دورے پر کراچی جائیں گے، امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت دیگر اہم امور کا جائزہ لیں گے

جمعرات 10 جولائی 2014 07:05

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9جولائی۔2014ء) وزیراعظم میاں محمد نواز شریف (آج) جمعرات کو ایک روزہ دورے پر کراچی جائیں گے‘ دورے کے دوران کراچی میں امن و امان کی مجموعی صورتحال سمیت دیگر اہم امور پر غور و خوض کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف (آج) جمعرات کو ایک روزہ دورے پر کراچی جائیں گے۔ دورے کے دوران وزیراعظم گورنر ہاؤس میں کراچی میں امن و امان کی صورتحال پر منعقدہ اجلاس میں شرکت کریں گے جبکہ اجلاس میں کراچی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔