سیاسی تقرریاں،وزیراعظم، چاروں وزراء اعلیٰ اور چیف کمشنر ملتان کے خلاف دائر توہین عدالت درخواست خارج

جمعرات 10 جولائی 2014 07:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9جولائی۔2014ء) سپریم کورٹ نے سول ملازمین کی سیاسی بنیادوں پر تقرری اور تبادلوں کے حوالے سے وزیراعظم نواز شریف ، چاروں وزرائے ا علیٰ اور چیف کمشنر کیخلاف دائر ملتان کے رہائشی محمد فہیم کی توہین عدالت کی درخواست خارج کردی ہے ۔

(جاری ہے)

یہ حکم جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے بدھ کے روز جاری کیا ہے درخواست گزار کا کہنا تھا کہ حکومتیں سول ملازمین کی تقرری اور تبادلے سیاسی بنیادوں پر کررہے ہیں اس سے ان کو روکا جائے اور انیتا تراب کے سپریم کورٹ کے فیصلے کی رو سے یہ توہین عدالت ہے اس لیے درج بالا افراد کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے اس پر عدالت نے کہا کہ آپ سول ملازم نہیں ہیں لہذا آپ کی درخواست مسترد کی جاتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :