افغانستان،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،35ہلاک،خودکش حملہ آور بھی مارے گئے

جمعرات 10 جولائی 2014 07:09

کابل(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9جولائی۔2014ء)افغانستان میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن میں35طالبان ہلاک ہوگئے جبکہ پولیس ہیڈ کوارٹروں اور گورنر کے دفتر پر طالبان کے تباہ کن حملے میں سات حملہ آور ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق افغان وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ کنڑ،ننگرہار،قندوز،زابل،پکتیکا اور ہلمند میں سیکورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 35طالبان ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔دریں اثناء صوبہ قندھار میں طالبان نے پولیس ہیڈ کوارٹروں اور صوبائی گورنر کے دفتر پر خودکش حملے کئے،حملوں میں سات خودکش حملہ آور ہلاک ہوئے جبکہ صوبائی گورنر کے دفتر کو نقصان پہنچا تاہم حملے میں کوئی عام شہری ہلاک نہیں ہوا