شہباز شریف کے خلاف توہین عدالت کیس،عدالت کی ترقی پانے والے افسر کو بھی فریق بنانے کی ہدایت، آئندہ ہفتے سماعت کا عندیہ

جمعرات 10 جولائی 2014 07:06

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9جولائی۔2014ء) سپریم کورٹ نے وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کیخلاف توہین عدالت کیس میں درخواست گزار کو ہدایت کی ہے کہ ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ ممتاز علی خان کو فریق بنایا جائے‘ ہفتے بعد کیس کی سماعت کی جائے گی۔ جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے بدھ کے روز محمد بلال نامی شخص کی درخواست کی سماعت کے دوران جاری کی ہے۔

(جاری ہے)

ہائیکورٹ کے حکم امتناعی کے باوجود وزیراعلی بدستور تقرریاں کررہے ہیں جوکہ توہین عدالت ہے۔ درخواست وزار کے وکیل محمد عرفان ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ ہائیکورٹ نے حکم دیا تھا کہ محکمہ تعلیم میں تقرریاں روک دی جائیں تاہم صورتحال اس کے برعکس ہے اور وزیراعلی بدستور تقرریاں کرنے میں مصروف ہیں اس پر عدالت نے درخواست گزار سے پوچھا کہ انہوں نے ترقی پانے والے افسر کو فریق کیوں نہیں بنایا اس پر درخواست گزار کا کہنا تھا کہ تقرری کا اختیار وزیراعلی کو ہے اسلئے انہیں فریق بنایا تھا اس پر عدالت نے ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ ترقی پانے والے افسر کو بھی فریق بنایا جائے۔