قصور،سپریم کورٹ نے الیکشن ٹربیونل کا فیصلہ معطل کرکے لیگی کے ایم پی اے محمدیعقوب ندیم سیٹھی کی رکنیت پنجاب اسمبلی بحال کردی

جمعرات 10 جولائی 2014 07:06

قصور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9جولائی۔2014ء)سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے الیکشن ٹربیونل کے فیصلہ کو معطل کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ(ن) کے ایم پی اے محمدیعقوب ندیم سیٹھی کی رکنیت پنجاب اسمبلی بحال کر دی ہے ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ چند روز قبل الیکشن ٹربیونل نے ری کاؤنٹنگ کے بعد ایم پی اے محمدیعقوب ندیم سیٹھی کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے ان کی پنجاب اسمبلی کی رکنیت معطل کر دی تھی اور محمدیعقوب ندیم سیٹھی کی درخواست پر سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے گزشتہ روزفیصلہ سناتے ہوئے ان کی رکنیت کوبحال کر دیا ہے۔

جسٹس نثار ثاقب کی سربراہی میں قائم ہونے والے سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ میں شامل جسٹس دوست محمد کھوسہ اور جسٹس سرمد بلال آسمانی بھی شامل تھے۔یعقوب ندیم سیٹھی کے فیصلہ کی بحالی پر مصطفی آباد اور ان کے حلقہ کی عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور ان کے ووٹر سپورٹرز ایک دوسرے کودلی مبارکباد دیتے رہے۔جبکہ دوسری طرف (ن) لیگ سے تعلق رکھنے والے ایم پی اے حاجی نعیم صفدر انصاری سمیت دیگر لیگی ممبران اسمبلی نے بھی یعقوب ندیم سیٹھی کو مبارکباد دی ہے۔