پاکستان کرکٹ بورڈ نے دورہ سری لنکا کیلئے ٹیسٹ اور ون ڈے ٹیم کا اعلان کردیا، مصباح الحق ون ڈے اور ٹیسٹ دونوں فارمیٹ میں کپتان ہونگے ، یونس خان کو ون ڈ ے سکواڈ میں بھی شامل کرلیا گیا ، وہاب ریاض کی بھی واپسی ، عمر گل اور محمد عرفان فٹنس مسائل کے باعث ٹیم میں جگہ بنانے میں ناکام ، قومی ٹیم اگست میں دورہ سری لنکا کے دوران تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی

جمعرات 10 جولائی 2014 07:04

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9جولائی۔2014ء) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے دورہ سری لنکا کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کردیا ، مصباح الحق ون ڈے اور ٹیسٹ ٹیم کے کپتان ہونگے ، عمر گل اور محمد عرفان فٹنس مسائل کا شکار ہونے کے باعث ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے، یونس خان کی ون ڈے میں واپسی جبکہ وہاب ریاض بھی جگہ بنانے میں کامیاب ۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ممبرز نے سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین معین خان کی سربراہی میں دورہ سری لنکا کیلئے ون ڈے اور ٹیسٹ کیلئے کھلاڑیوں کا انتخاب کیا ہے جس کی منظوری پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے دے دی ہے ۔

ٹیسٹ سکواڈ کھلاڑیوں میں احمد شہزاد ، خرم منظور ، شان مسعود ، اظہر علی ، یونس خان ، مصباح الحق (کپتان)، اسد شفیق ، عمر اکمل ، سرفراز ا حمد، سعید اجمل ، عبدالرحمن ، محمد طلحہ ، جنید خان ، راحت علی اور وہاب ریاض شامل ہیں جبکہ ون ڈے سکواڈ میں کپتان مصباح الحق کے علاوہ احمد شہزاد ، شرجیل خان ، محمد حفیظ ، یونس خان ، عمر اکمل فواد عالم ، صہیب مقصود ، شاہد آفریدی ۔

(جاری ہے)

انور علی سعید اجمل ، جنید خان ، محمد طلحہ ،وہاب ریاض اور ذوالفقار بابر شامل ہیں ۔ مصباح الحق ون ڈے اور ٹیسٹ دونوں ٹیموں کے کپتان ہونگے ۔ یونس خان کو بھی ٹیسٹ اور ون ڈے دونوں سکواڈ میں شامل کیا گیا ہے ۔ قومی ٹیم اگست میں دورہ سری لنکا کے دوران تین ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے گی سرفراز احمد وکٹ کیپر کے فرائض سرانجام دینگے عمر گل اور محمد عرفان بدقسمتی سے فٹنس مسائل کے باعث ٹیم میں جگہ نہ بنا سکے ۔