کیربین پریمیرلیگ ٹی 20 ٹورنامٹ کل سے شروع ہوگا،ایونٹ میں 6ملکوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،پہلے راؤنڈ میں شرکت کرنے والے کرکٹرز کو 80ہزار ڈالر معاوضہ ملے گا، ایونٹ کا پہلا میچ گیانا اور انٹیگوا کے درمیان سینٹ جارجز گرینیڈا میں کھیلا جائے گا

جمعرات 10 جولائی 2014 07:04

کنگسٹن(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9جولائی۔2014ء) کیربین پریمیرلیگ ٹی 20 ٹورنامٹ کل (جمعہ سے ) شروع ہوگا ۔ ایونٹ میں 6ملکوں کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں پہلے راؤنڈ میں شرکت کرنے والے کرکٹرز کو 80ہزار ڈالر معاوضہ ملے گا ہر فرنچائز میں 6کرکٹر شامل ہونگے ایک ویسٹ انڈین اور ایک غیر ملکی کھلاڑی پہلے سے منتخب کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ایونٹ کا پہلا میچ کل جمعہ کو گیانا اور انٹیگوا کے درمیان سینٹ جارجز گرینیڈا میں کھیلا جائے گا ۔ دوسرا میچ 12 جولائی ہفتہ کو دی ریڈ سٹیل اور بارباڈوس کے درمیان سینٹ جارجز گرینیڈا میں کھیلا جائے گا ایونٹ کا پہلا سیمی فائنل 13 اگست جبکہ دوسرا سیمی فائنل 14اگست کو کھیلا جائے گا

متعلقہ عنوان :