گیس بلوں میں لیٹ پیمنٹ سرچارج کی وصولی کیخلاف دائر ،درخواست پر وفاقی وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل کو نوٹس جاری

جمعرات 10 جولائی 2014 07:08

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔9جولائی۔2014ء)لاہور ہائیکورٹ نے گیس بلوں میں لیٹ پیمنٹ سرچارج کی وصولی کے خلاف دائر درخواست پر وفاقی وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا، لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عاطر محمود نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ آئین کے آرٹیکل 77کے تحت کوئی بھی سرچار وصول کرنا حکومت کا اختیار ہے کسی ادارے کو خود سے سرچارج کی وصولی کا کوئی اختیار حاصل نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ محکمہ سوئی ناردرن لیٹ پیمنٹ سرچارج کے نام پر شہریوں کے بلوں سے کروڑوں روپے ٹیکس وصول کرتا ہے جوغیر قانونی اقدام ہے۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ لیٹ پیمنٹ سرچارج کے کی وصولی کو روکنے کا حکم دیا جائے۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت ایک ماہ تک ملتوی کرتے ہوئے وفاقی وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔

متعلقہ عنوان :