ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل سری لنکا کے خلاف سیریز کے لئے ٹیم میں شامل نہ کئے جانے پر پھٹ پڑے

جمعہ 18 جولائی 2014 07:43

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جولائی۔2014ء)ٹیسٹ کرکٹر کامران اکمل سری لنکا کے خلاف سیریز کے لئے ٹیم میں شامل نہ کئے جانے پر پھٹ پڑے ہیں۔ وکٹ کیپر کا کہنا ہے کہ سینئرکھلاڑیوں کو عزت دینی چاہئے، دو ٹی 20 میچوں کی کارکردگی پر ڈراپ کرنا زیادتی ہے۔

(جاری ہے)

کامران اکمل سمر کیمپ اور پھر سری لنکا کے خلاف اسکواڈز میں شامل نہ کیئے جانے پر افسردہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ ضرور کم بیک کریں گے۔صرف دو میچزکی بنیاد پر ڈراپ کرنا کہاں کا انصاف ہے۔ کامران اکمل کا یہ بھی کہنا ہے کہ ورلڈ ٹی 20 میں کس کی کارکردگی اچھی تھی ، جس کی بنیاد پر سب کا انتخاب ہوا ہے، اس ایونٹ میں تو صرف عمر اکمل اور احمد شہزاد ہی اچھا کھیلے تھے۔

متعلقہ عنوان :