وزیراعلیٰ پنجاب کا دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں شہید ہونے والے اہلکار صابر حسین کے لواحقین کیلئے ایک کروڑ روپے مالی امداد کا اعلان ،وزیراعلیٰ کا آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے اہلکاروں کے لئے 10،10لاکھ روپے مالی امدادکا اعلان ،قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکار شہید صابر حسین کی عظیم قربانی پر پوری قوم کو فخر ہے ، شہبازشریف

جمعہ 18 جولائی 2014 07:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جولائی۔2014ء)وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے دہشت گردوں کے خلاف آ پریشن میں قانون نافذ کرنے والے ادارے کے شہید اہلکار صابر حسین کے لواحقین کے لئے ایک کروڑ روپے مالی ا مداد کا اعلان کیا ہے -انہو ں نے آپریشن کے دوران زخمی ہونے والے اہلکارو ں محمد افضل ، ساجد اور مظفر حسین کے لئے بھی 10، 10لاکھ روپے مالی ا مداد کا اعلان کیا ہے -وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے کہاہے کہ شہید اہلکار صابر حسین نے ملک و قوم کے مستقبل کیلئے اپنی جان نچھاور کی ہے -شہید صابر حسین کی عظیم قربانی پر پوری قوم کو فخْر ہے -انہوں نے کہاکہ زخمی اہلکارو ں نے بھی جرات اور بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا ہے -انہوں نے کہاکہ سکیورٹی اداروں نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن میں اعلیٰ پیشہ وارانہ مہارت کا ثبوت دیاہے اور جرات او ربہادری کی مثال قائم کی ہے۔