راولپنڈی،مسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ، اہلسنت والجماعت کے ضلعی سیکرٹری فنانس راجہ سیف اللہ اورکارکن محمداسلم جاں بحق ،موٹرسائیکل سوارفائرنگ کے بعدموقع سے فرارہونے میں کامیاب

جمعہ 18 جولائی 2014 07:48

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جولائی۔2014ء)چکری روڈپرمسلح موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ کے نتیجے میں اہلسنت والجماعت راولپنڈی کے ضلعی سیکرٹری فنانس راجہ سیف اللہ اورکارکن محمداسلم جاں بحق ہوگئے ،موٹرسائیکل سوارفائرنگ کے بعدموقع سے فرارہونے میں کامیاب ہوگئے ،اہلسنت والجماعت کے سیکرٹری اطلاعات حافظ مظہرکے مطابق چکری روڈپرماں بیٹاکانفرنس میں شرکت کے بعدراجہ سیف اللہ اورمحمداسلم واپس گھروں کی جانب جارہے تھے کہ اچانک دومسلح موٹرسائیکل سوارنوجوانوں نے فائرنگ کرکے انہیں شہیدکردیا۔

واقع کی اطلاع فوری طورپرپولیس کودی گئی جس نے پورے علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے ۔ادھرفائرنگ کے واقع میں جاں بحق ہونے والے ان افرادکی میتیں ایمبولینس کے ذریعے بے نظیربھٹوہسپتال پہنچائی گئیں جہاں کارکنوں کی بڑی تعدادجمع ہوگئی۔

(جاری ہے)

آخری اطلاعات تک پولیس قانونی کارروائی میں مصروف رہی ۔ادھرایک دوسرے واقع میں عدیل یوسف اپنی ہی سرکاری رائفل صاف کرتے ہوئے چھاتی میں گولی لگنے سے شدیدزخمی ہوگیاجسے فوری طورپرڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال پہنچایاگیاجہاں ڈاکٹروں کی سرتوڑکوشش کے باوجودزخمی کانسٹیبل جانبرنہ ہوسکا۔

یہ واقعہ تھانہ آرے بازارکیکے علاقے محبوب سیکرٹریٹ میں پیش آیاجہاں کانسٹیبل عدیل یوسف افطاری سے قبل گھرپہنچاتھااوراپنی سرکاری رائفل میں پھنسی گولی نکالنے کی کوشش میں زخمی ہوگیا۔گولی دائیں جانب سینے کوچیڑھتے ہوئے اگلے حصے سے نکل گئی ایس ایچ اوآرے بازارمحمدریاض کے مطابق عدیل یوسف پولیس لائن میں تعینات تھااس کی دوکم سن بچیاں ہیں واقع کی اطلاع پرپولیس حکام بھی ڈسٹرکٹ ہسپتال پہنچ گئے بعدازاں عدیل یوسف کی لاش پوسٹمارٹم کے بعدورثاء کے حوالے کردی گئی ۔

متعلقہ عنوان :