کابل ائیر پورٹ پر دہشت گردوں کا حملہ دو حملہ آور ہلاک ، ائیر پورٹ پر کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، افغا ن حکا م ،طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

جمعہ 18 جولائی 2014 07:51

کابل( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جولائی۔2014ء ) کابل ائیر پورٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔ پولیس کے مطابق حملہ آوروں نے ائیر پورٹ کے باہر بلڈنگ پر چڑھ کر ہوا ئی اڈے پر فائرنگ کردی تاہم فائرنگ سے ائیر پورٹ پر کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔ ائیر پورٹ کو سیکیورٹی فورسز نے گھیرے میں لے لیا ہے۔ ۔ طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے اے پی کے مطابق ایک اعلیٰ فوجی افسر کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں نے ایئرپورٹ کے شمال کی جانب سات سو میٹر کے فاصلے پر زیرِ تعمیر دو عمارتوں پر قبضہ کر لیا اور وہاں سے ایئرپورٹ پر راکٹ داغے اور فائرنگ کی۔ انہوں نے پرواز کرتے ہوئے ایساف کے جیٹ طیاروں پر بھی راکٹ فائر کیے۔ حکام کے مطابق دو حملہ آور ہلاک ہو گئے ہیں جبکہ ایئرپورٹ پر فی الحال کسی طیارے کو نقصان نہیں پہنچا۔