عراق میں داعش کے زیر نگرانی سگریٹ اور معسل نذرآتش،شیشہ ملا تمباکو کے استعمال پر پابندی عائد ، شریعت میں نشہ آور اشیاء کے استعمال کی ممانعت ہے،داعش

جمعہ 18 جولائی 2014 07:53

بغداد ( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جولائی۔2014ء )دولت اسلامی (داعش) سے تعلق رکھنے والے جنگجووٴں نے عراق میں اپنے زیرنگیں علاقوں میں سگریٹوں اور معسل (شیشہ ملا تمباکو) کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے اور ان کی بھاری مقدار کو ضبط کرنے کے بعد نذرآتش کردیا ہے۔داعش نے اپنے ٹویٹر اکاوٴنٹ پر ان نشہ آور اشیاء کو جلاتے ہوئے تصاویر جاری کی ہیں اور کہا ہے کہ شریعت میں ان کے استعمال کی ممانعت ہے۔

(جاری ہے)

ان تصاویر میں داعش کی سکیورٹی فورسز کے اہلکار صوبہ نینویٰ کے دارالحکومت موصل اور دوسرے علاقوں میں ڈبوں میں بند سگریٹوں اور معسل کی بھاری مقدار کو جلا رہے ہیں۔موصل میں دکانوں سے سگریٹ ضبط کرنے کی کارروائی بھی تصاویر میں ملاحظہ کی جاسکتی ہے اور پھر ان کو پک اپ ٹرکوں پر لادا جارہا ہے۔ایک تصویر میں یہ بینر لکھا نظر آرہا ہے:''ممنوعہ مواد کی تلفی کے لیے منتقلی''۔ایک تصویر میں وہ جگہ دکھائی گئی ہے جہاں سگریٹوں اور معسل کے ڈبوں کا نذرآتش کرنے کے لیے ڈھیر لگایا جارہا ہے۔ایک اور تصویر میں ایک شخص نے القاعدہ کا پرچم اٹھا رکھا ہے۔اس کے ساتھ یہ کیپشن تحریر ہے:''اللہ ممنوعات کے خلاف جنگ میں ہماری مدد فرمائیں''۔

متعلقہ عنوان :