بغداد میں بم دھماکہ، کم از کم چار افراد ہلاک ،12زخمی

جمعہ 18 جولائی 2014 07:52

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جولائی۔2014ء)عراقی دارالحکومت بغداد کی ایک مارکیٹ میں ہونے والے بم دھماکے کے نتیجے میں کم از کم چار افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

ایک پولیس اہلکار کے مطابق یہ بم ایک ٹھیلے میں نصب کیا گیا تھا۔ اس اہلکار کے مطابق اس دھماکے میں 12 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق طبی حکام کی طرف سے بھی ہلاکتوں کی تصدیق کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :