شوال کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس28 جولائی کو ہوگا

جمعہ 18 جولائی 2014 07:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جولائی۔2014ء)عید الفطر کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس28 جولائی بروز پیر کو ہوگا۔

(جاری ہے)

وزارت مذہبی امور اور بین المذاہب ہم آہنگی کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطاب ماہ شوال کا چاند دیکھنے کے لئے رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں ہوگا جبکہ زونل اور ضلعی کمیٹیوں کے اجلاس بھی اپنی جگہوں پر ہوں گے۔ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی چاند نظر آنے یا نہ آنے کا حتمی اعلان کریں گے۔

متعلقہ عنوان :