تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے معاملے پر جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت میں اختلافات

جمعہ 18 جولائی 2014 07:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جولائی۔2014ء)تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے معاملے پر جماعت اسلامی کی مرکزی قیادت میں اختلافات کا انکشاف ہوا ہے ‘امیر جماعت اسلامی سراج الحق عمران خان کے 14اگست کو ہونے الے لانگ مارچ میں جماعت اسلامی کی شرکت کے حق میں نہیں ہیں جبکہ جماعت اسلامی کے سیکرٹری لیاقت بلوچ اور جماعت اسلامی کے بعض دیگر راہنماؤں کا خیال ہے تحریک انصاف جماعت اسلامی کی حلیف جماعت ہے اور جماعت اسلامی کو تحریک انصاف کے 14اگست کو ہونے والے لانگ مارچ میں شرکت کرنا چاہیے‘ذمہ دار ذرائع کے مطابق جماعت اسلامی کے سنیئرراہنماء کوششوں میں مصروف ہیں کہ جماعت اسلامی لانگ مارچ میں شرکت کرئے جبکہ جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق کہہ چکے ہیں کہ جماعت اسلامی جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی کسی کوشش کا حصہ نہیں بنے گی-