وفاقی حکومت نے عید الفطر پر 4 چھٹیوں کا اعلان کردیا ، سرکاری ملازمین 6دن بعد ڈیوٹی پر آئینگے ، وزارت داخلہ نے چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

جمعہ 18 جولائی 2014 07:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔18جولائی۔2014ء) وفاقی حکومت نے عید الفطر پر چار چھٹیوں کا اعلان کردیا ۔ سرکاری ملازمین چھ دن بعد ڈیوٹی پر آئینگے ، کئی نے پچیس جولائی کو جانے کی تیاریاں شروع کردیں ، وفاقی وزارت داخلہ نے عید الفطر پر چار تعطیلات دینے کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاہے اور عید الفطر کے موقع پر انتیس جولائی سے یکم اگست تک چار دن تمام سرکاری دفاتر بند رہیں گے ۔

(جاری ہے)

دو اگست کو ہفتہ اور تین کو اتوار ہونے کے باعث سرکاری دفاتر چار اگست کو کھلیں گے اس طرح سرکاری ملازمین کل چھ دن چھٹی کرینگے ۔ دوسری جانب دور دراز علاقوں کے سرکاری ملازمین نے اٹھائیس جولائی پیر کی چھٹی کے لیے اپنی درخواستیں دینا شروع کردی ہیں تاکہ وہ پچیس جولائی سے تین اگست تک 9 دن کی چھٹی گزارنے کے بعد چار اگست کو اپنی ڈیوٹی پر آئیں ۔

متعلقہ عنوان :