فلسطینی مندوب سکیورٹی کونسل میں خطاب کے دوران آبدیدہ ہوگئے،دفاع کے حق کو بہانہ بنا کر فلسطینیوں کا صفایا کیا جا رہا ہے،یاض منصور

اتوار 20 جولائی 2014 08:34

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جولائی۔2014ء)اقوام متحدہ میں فلسطین کے مندوب ریاض منصور سکیورٹی کونسل کے اجلاس میں غزہ کی صورتحال پر اظہار خیال کرتے ہوئے فرط جذبات سے رو دےئے۔

(جاری ہے)

عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریاض مں صور نے غزہ پر اسرائیلی حملے کو بین الاقوامی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا۔ انہوں نے بھرائی ہوئی آواز میں اپنی بات جاری رکھتے ہوئے استفسار کیا: "اپنے دفاع کا یہ کیسا حق ہے کہ جو اہالیاں غزہ کو صفحہ ہستی سے مٹا کر پورا کیا جا رہا ہے؟۔انہوں نے کہا کہ فلسطینی عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے اور غزہ میں اسرائیلی جنگی یجرائم پر صہیونی مملکت کا کڑا محاسبہ کیا جائے۔