سانحہ لاہور کے ملزم گلو بٹ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا،گلوبٹ سے ڈنڈا برآمد کرلیا،مزید برآمدگی کی ضرورت نہیں،پولیس کاعدالت میں بیان ، ایس ایچ او عامر سلیم سمیت 5 پولیس اہلکاروں کے جسمانی ریمانڈ میں 26 جولائی تک توسیع

اتوار 20 جولائی 2014 08:29

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جولائی۔2014ء )انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 17 جون کو پاکستان عوامی تحریک کے خلاف کارروائی کے دوران توڑ پھوڑ کرنے والے گلو بٹ کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوادیا۔

(جاری ہے)

میڈیا رپور ٹ کے مطابق پولیس نے جسمانی ریمانڈ کی مدت ختم ہونے پر گلو بٹ کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا۔ پولیس نے موقف اختیار کیا کہ ملزم سے تفتیش مکمل کرلی گئی ہے، اس لئے گلو بٹ کا مزید جسمانی ریمانڈ درکار نہیں۔ جس پر عدالت نے ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔دوسری جانب سانحہ لاہور کی سماعت کے دوران عدالت نے ایس ایچ او عامر سلیم سمیت 5 پولیس اہلکاروں کے جسمانی ریمانڈ میں 26 جولائی تک توسیع کردی۔

متعلقہ عنوان :