ریوڈی جنیرو،ورلڈ کپ مخالف مظاہروں کے دوران گرفتار 23افراد کو جیل بھیجنے کا حکم ، فیصلہ عوام کی زندگیوں کو خطرات میں ڈالنے کی وجہ سے کیا گیا،23میں سے 2پر ایک برازیل ٹی وی کیمرہ مین کی ہلاکت کا الزام ہے،جسے ایک آتشگیر مادہ پھینک کر ہلاک کیا گیا تھا، جج فلیویو اینا بیاناڈی

اتوار 20 جولائی 2014 08:33

ریوڈی جنیرو(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جولائی۔2014ء)ریوڈی جنیرو میں ایک جج نے گزشتہ روز ورلڈ کپ مخالف احتجاجی مظاہروں بشمول جرمنی ارجنٹائن فائنل سے قبل تشدد میں ملوث ہونے پر گرفتار ہونے والے 23افراد کو جیل بھیجنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں۔

(جاری ہے)

جج فلیویو ایتابیانا ڈی اولیویرا نیکولاؤ نے کہا کہ فیصلہ عوام کی زندگیوں کو خطرات میں ڈالنے کی وجہ سے کیا گیا،23میں سے 2پر ایک برازیل ٹی وی کیمرہ مین کی ہلاکت کا الزام ہے،جسے ایک آتشگیر مادہ پھینک کر ہلاک کیا گیا تھا۔

فائنل سے چند منٹس قبل پولیس نے 300کے قریب ورلڈ کپ مخالف احتجاجی مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس اور بے ہوش کرنے والے گرینیڈز کا استعمال کیا،جنہوں نے ریوڈی جنیرو کے مراسانا سٹیڈیم کی طرف مارچ کرنے کی کوشش کی تھی،تاہم ورلڈ کپ مخالف مظاہرے مجموعی طور پر گزشتہ سال کے کنفیڈریشن کپ کے دوران برازیل میں ہونے والے مظاہروں کے مقابلے میں بہت حد تک کم تھے۔

متعلقہ عنوان :