پشاور ، چار خواتین بازاروں میں مردوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

اتوار 20 جولائی 2014 08:30

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جولائی۔2014ء)صوبائی دارلحکومت پشاور میں چار خواتین بازاروں میں مردوں کے داخلے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیاہے اور آج سے اس پابندی پر عمل درآمد شروع کردیاہے ۔ اور خواتین بازاروں میں لیڈیز پولیس کی تعیناتی کی ہدایت بھی کی ہے خواتین بازاروں کی سیکورٹی کے لئے خصوصی انتظامات کئے جائینگے ۔

(جاری ہے)

عیدالفطر کی آمد کے ساتھ ہی خواتین کی بڑی تعداد عید کی تیاریوں میں مصروف ہو گئی ہے امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر مینا بازار ، شاہین بازار ، گورا بازار اورلیاقت بازار کے داخلی اور خارجی راستوں پر مرد پولیس کے علاوہ لیڈیز پولیس بھی تعینات کی جائیگی ۔

اورمردو ں کے بازاروں کے داخلے پرپابندی عائد ہو گی تاہم فیملی کے ہمراہ مرد حضرات ان بازاروں میں جا سکیں گے ۔ خواتین بازاروں کی سیکورٹی کے لئے پلان تیار کیاگیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :