جعفرآباد میں گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی گئی، کراچی سمیت اندرون سندھ گیس کی سپلائی معطل

اتوار 20 جولائی 2014 08:28

جعفرآباد( اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جولائی۔2014ء)جعفرآباد میں گیس پائپ لائن دھماکے سے اڑا دی گئی کراچی سمیت اندرون سندھ گیس کی سپلائی معطل مرمتی کام شروع نہ ہو سکا متاثرہ پائپ لائن کو اس سے قبل بھی متعدد بار اڑایا گیا نا معلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج تفصیلات کے مطابق جعفرآباد کے علاقے ملگزار میں گاؤں خدا بخش جکھرانی کے مقام پر نا معلوم افراد نے سوئی سے کراچی جانے والی 18انچ قطر کی گیس پائپ لائن کو دھماکہ خیز مواد لگا کر اڑا دیا جس کے باعث کراچی سمیت اندرون سندھ گیس کی سپلائی معطل ہو چکی ہے جبکہ دھماکے کے بعد گیس پائپ لائن میں آگ لگ گئی آگ کے شعلے کئی گھنٹوں تک فضاء میں بلند ہوتے رہے اور مکمل اخراج کے بعد گیس پائپ لائن کی آگ بجھ گئی جبکہ سیکورٹی خدشات کے باعث متاثرہ پائپ لائن کی مرمت کا کام شروع نہ ہو سکا واضع رہے کہ مذکورہ پائپ لائن کو اس سے قبل بھی متعدد بار دھماکہ خیز مواد کے ذریعے تباہ کیا گیا مقامی پولیس نے دہشت گردی ایکٹ کے تحت نا معلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :