شام‘ حمص میں گیس فیلڈ پر قبضے کیلئے لڑائی، 270 افراد ہلاک

اتوار 20 جولائی 2014 08:31

حلب(اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جولائی۔2014ء ) شام کے صوبے حلب میں شدت پسندوں نے ایک گیس فیلڈ پر قبضہ کرکے 270 افراد ہلا ک کردیے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں شامی حکومت کے حامی، سویلین سکیورٹی گارڈز اور گیس فیلڈ کے ملازمین شامل ہیں۔

(جاری ہے)

شدت پسندوں نے جمعرات کو گیس فیلڈ پر قبضہ کر لیا تھا۔ گذشتہ دو روز سے جاری لڑائی میں ہلاکتوں کی تعداد 270 ہوگئی ہے۔

متعلقہ عنوان :