روس نواز علیحدگی پسند ملائیشین طیارے کی تحقیقات میں بڑے پیمانے پر رخنہ ڈال رہے ہیں،یوکرائن کا الزام

اتوار 20 جولائی 2014 08:32

کیف (اُردو پوائنٹ اخبار آن لائن۔20جولائی۔2014ء)یوکرائن کی حکومت نے روس نواز علیحدگی پسندوں پر ملائیشیا کے مسافر بردار طیارے کی تحقیقات میں بڑے پیمانے پر رخنہ ڈالنے کا الزام لگایا ہے۔ نائب وزیر اعظم ولادیمیر گروئسمان نے کہا کہ یوکرائن کے ماہرین کو مسلح باغیوں کی نگرانی میں صرف تیس منٹ کے لیے جائے حادثہ پر رکنے کی اجازت دی گئی۔

(جاری ہے)

یورپ میں سلامتی اور تعاون کی تنظیم او ایس سی ای کے مبصرین نے بھی شکایت کی ہے کہ وہ بھی جائے حادثہ پر آزادی کے ساتھ نقل و حرکت نہیں کر پا رہے ہیں۔

دریں اثناء آج ہفتے کو ملائیشیا سے ایک تحقیقاتی ٹیم کییف پہنچ رہی ہے۔ اس سے پہلے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے اس طیارے کی تباہی کے سلسلے میں ’جامع، مفصل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات‘ کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ عنوان :